بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یونس عزیز زیری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی روایات اور موجودہ حالات کو دیکھ کر سیاست کرتے ہیں
بلوچستان حکومت کے پیش کردہ بجٹ کا تفصیلی مطالعہ کرکے تبصرہ کرینگے۔قائد حزب اختلاف یونس عزیز زیری

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یونس عزیز زیری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی روایات اور موجودہ حالات کو دیکھ کر سیاست کرتے ہیں،حکومت کے پیش کردہ بجٹ کا تفصیلی مطالعہ کرکے تبصرہ کرینگے۔بدھ کو بلوچستان اسمبلی کےاجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ملازمین کے مسائل کو حل کرنا چاہیے مگر ملازمین نے احتجاج سے قبل ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ۔انھوں نے کہا کہ صوبے کے موجودہ حالات اور مقامی روایات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں کیونکہ ہم حکومت کے ساتھ لڑائی تو نہیں کرسکتے ہیں ۔بات چیت کے ذریعے حالات کو دیکھ چلنا ہوتا ہے








