بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اکاؤنٹس، ٹیکسیشن اور آئی ٹی آپریشنز پر ایک روزہ تربیتی سیشن کاانعقاد

بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے ) کے افسران اور متعلقہ عملے کی استعدادِ کار میں اضافے اور عملی رہنمائی کے لیے اکاؤنٹس، ٹیکسیشن اور آئی ٹی آپریشنز کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔

کوئٹہ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے ) کے افسران اور متعلقہ عملے کی استعدادِ کار میں اضافے اور عملی رہنمائی کے لیے اکاؤنٹس، ٹیکسیشن اور آئی ٹی آپریشنز کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔تربیتی سیشن میں ایس اے پی ڈیٹا، ٹیکس دہندگان کو متعلقہ قوانین و قواعد کے تحت نوٹسز کا اجرا، ڈیسک آڈٹ، شارٹ پیمنٹس، اسیسمنٹ آرڈرز، ان پٹ/آؤٹ پٹ ٹیکس اور ٹیکس انفورسمنٹ کے مراحل کے حوالے سے عملی معلومات فراہم کی گئیں۔آئی ٹی سیشن میں رجسٹریشن کے عملی طریقہ کار، ریٹرن فائلنگ اور متعلقہ ضمیمے کے حوالے سے بھی شرکاء کو تربیت دی گئی۔ تربیتی سیشن میں اے جی آفس، ٹیکس ماہرین اور پاکستان ریونیو آٹومیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈکے نمائندگان نے بطور ٹرینرز شرکت کی۔بی آر اے حکام کے مطابق تربیت کا مقصد متعلقہ افسران، انسپکٹرز، آڈیٹرز، ٹیکس فسیلیٹیشن افسران اور آئی ٹی ٹیم کی پیشہ ورانہ استعداد اور عملی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے، تاکہ ٹیکس انتظامیہ، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور محصولات کی وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔