بلوچستان سے احساس محرومی اورپسماندگی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے صوبے کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر ہاوس کوئٹہ میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس سے خطاب

96
صدر عارف علوی کی نیپال کے نومنتخب صدر رام چندرا پائودل کو دلی مبارکباد

کوئٹہ۔15نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہا ہے کہ بلوچستان سے احساس محرومی اورپسماندگی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوتی ہے لیکن ہم بلوچستان کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں گورنر ہاوس کوئٹہ میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے ۔ اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا ، وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو ، چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا اور عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ مریم ملک بھی موجود تھیں ۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا