بلوچستان میں فٹبال سرگرمیوں کا نیا دور، 63 کھلاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کا آغازکردیاگیاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 26 جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہونے لگے ہیں اور صوبے میں فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ بلوچستان …

کوئٹہ۔ 26 جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہونے لگے ہیں اور صوبے میں فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔وزیراعلی کے مطابق 63 نوجوان فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں 12 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

اس مقصد کے لیے 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے جو جدید اور پروفیشنل ٹریننگ سیشنز کے ذریعے کھلاڑیوں کی فنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں ہونے والے تربیتی سیشنز خوش آئند ہیں اور ان سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت فٹبالرز کو عالمی سطح کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے کھیلوں کے میدانوں میں ایک بار پھر رونق لوٹ رہی ہے اور حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے شعبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

 

مزید خبریں