اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوکنڈی تا ماش خیل 103 کلومیٹر شاہراہ پر کام شروع کردیا گیا ،ماشو خیل سے پنجگور 200 کلومیٹر شاہراہ کا تفصیلی ڈیزائن تیار کیا جارہا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ سی پیک کے مغربی روٹ پر این 40 کو این 85 اور ایم 8 سے منسلک کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ چاغی تا نوکنڈی سیکٹر گوادر سے منسلک ہونے سے پورا ریجن آپس میں منسلک ہوجائے گا،ان شاہرایوں کی تعمیر سے ایران تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔