اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہےاور وفاقی اداروں کے اعلی افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں 17 وفاقی اداروں کے افسران کےڈیش بورڈز کا جائزہ لیا گیا،صوبے میں وفاقی اداروں کو 11,000 سے زائد شکایات موصول ہوئیں،90 فیصد حل، عوام کی جانب سے 37 فیصد اطمینان کا اظہار کیا،بلوچستان میں سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے حل اور وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔
گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی اور وفاقی اداروں کے اعلی افسران کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی شکایت کی ،گورنر بلوچستان کی شکایت وزیراعظم نے اظہار برہمی کیا ہے وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ نے تمام متعلقہ اعلی افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے۔صوبہ میں وفاقی اداروں کے اعلی افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی