کوئٹہ۔ 16 اگست (اے پی پی):کوئٹہ کے رہائشی میں کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہے ۔فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ کے رہائشی 42سالہ محمد اقبال کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
ان کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے تھے جو پازیٹیو آئے ہیں ۔بلوچستان میں رواں سیزن کے دوران کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19ہوچکی ہے جبکہ رواں سال کے دوران کانگووائرس سے متاثرہ چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔