کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):بلوچستان میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، اس دوران 25لاکھ 96ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینٹر سید زاہد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2021ءکے بعد اب تک بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواتاہم تشویش کی بات یہ ہے کہ 2023 میں پانچ اضلاع کوئٹہ، پشین، چمن ،حب اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی اڑھائی سال بعد ہوئی ہےمہم کے دوران11 ہزار 399کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 9ہزار116 موبائل ٹیمیں،958 فکسڈسائٹ او ر630ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔