- Advertisement -
کوئٹہ۔ 10 مارچ (اے پی پی):بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام صوبائی منیجرڈاکٹرشیر افگن رئیسانی کی خصوصی ہدایت پر ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلع پشین میں واقع ری ہیبی لیٹیشن سینٹر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تعاون سے2روزہ مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔کیمپ کے دوران ڈاکٹرنصیب اللہ ،سید طارق شاہ ،حکیم اللہ نے فرائض سرانجام دئیے ۔
میڈیکل کیمپ کے پہلے روز90او پی ڈیز کی گئی جبکہ 53ایکسرے کئے گئے اس کے علاوہ 27مریضوں کے نمونے حاصل کئے گئے ۔میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کی چیک اپ کے ساتھ ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہے تاکہ لوگ ٹی بی ایچ آئی وی جیسی بیماریوں سے محفوظ رہیں ۔میڈیکل کیمپ کل بروز منگل کو بھی جاری رہے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570928
- Advertisement -