کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں، اشتہاری، مفرور سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں میں 352 مقدمات درج کرکے 1698 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 مسروقہ گاڑیاں، 67 موٹر سائیکلیں، 24 موبائل فون، 35 تولے سونا، لاکھوں روپے، پستول 135، ریوالور 19، کلاشنکوف 20، راؤنڈ1329،میگزین 114، ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل …
بلوچستان پولیس کی صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں، اشتہاری، مفرور سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں میں 352 مقدمات درج کرکے 1698 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 مسروقہ گاڑیاں، 67 موٹر سائیکلیں، 24 موبائل فون، 35 تولے سونا، لاکھوں روپے، پستول 135، ریوالور 19، کلاشنکوف 20، راؤنڈ1329،میگزین 114، ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل قبضے میں لینے کے علاوہ 6 مغویوں کو بازیاب کرایا۔
پولیس کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، موٹر سائیکل گاڑیاں، موبائل فون چھیننے، چوری کرنے، راہزنی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری، مفرور ملزمان کے خلاف خصوصی کارروائی کرنے کی ہدایت پر اقدامات اٹھاتے ہوئے148 مقدمات درج کرکے 147ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول 135، ریوالور 19، کلاشنکوف 20، راؤنڈ 1329، میگزین 114قبضے میں لی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 204 مقدمات درج کرکے 213 ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے چرس 2799.75 کلو، آئس شیشہ 2442.536 کلو، شراب کی بوتلیں 573، بیئر 129، ہیروئن 84 گرام،بھنگ 10کلو، افیون 1687.061 کلو قبضے میں لے لیں۔
اس کے علاوہ مسروقہ گاڑیاں 6 موٹر سائیکلیں 67 برآمد کیں، اشتہاری ملزمان 155 مفرور ملزمان 342، جبکہ مختلف جرائم میں 841 ملزمان کو حراست میں لیا اور 6 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران موبائل فون 24، 35 تولے سونا، 165 ہزار نقدی اس کے علاوہ ایرانی ڈیزل 4950 ایرانی پٹرول 21376 لیٹر قبضے میں لیا 2387 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور کارروائی کی 550 میں 17 گاڑیاں بند کی گئیں۔ ایرانی سگریٹ 2010 کاٹن، 68 ممنوعہ غیر قانونی ادویات بھی قبضے میں لی گئی۔
بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے صوبہ بھر میں کارروائیاں کررہی ہے اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت 7 ریجز کے مختلف اضلاع میں ٹارگٹ آپریشن کئے گئے جس میں مختلف سنگین جرائم چوری، ڈکیتی، اشتہاری، مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ پولیس جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لئے صوبے بھر میں شہریوں کو پرامن اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کررہی ہے۔








