بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے عارضی (پروویژنل)لائسنس رکھنے والے نجی طبی مراکز میں پہلے سے نشاندہی کی گئی خامیوں کے ازالے کا جائزہ لینے کے لیے فالو اپ انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوئٹہ کے دو ہیلتھ کیئر اداروں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز کمیشن کی انسپکشن ٹیم نے عدنان مجید کلینک
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوئٹہ میں فالو اپ انسپکشن، دو نجی طبی مراکز میں اصلاحی اقدامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے عارضی (پروویژنل)لائسنس رکھنے والے نجی طبی مراکز میں پہلے سے نشاندہی کی گئی خامیوں کے ازالے کا جائزہ لینے کے لیے فالو اپ انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوئٹہ کے دو ہیلتھ کیئر اداروں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز کمیشن کی انسپکشن ٹیم نے عدنان مجید کلینک، سی پیک روڈ اور سلمان میڈیکل سینٹر، جوائنٹ روڈ کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ کی جانب سے سابقہ انسپکشن کے دوران نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کیے گئے اصلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بی ایچ سی سی کے فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ کے مطابق ان فالو اپ دوروں کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ متعلقہ ادارے باقاعدہ (ریگولر) لائسنس کے حصول کے لیے مقرر کردہ کم از کم ریگولیٹری معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہا کہ ادارہ شفاف ریگولیشن، مسلسل نگرانی اور مثر تعمیل کے نظام کے ذریعے صوبے میں محفوظ، معیاری اور مریض دوست طبی سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ کمیشن نے تمام ہیلتھ کیئر اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ معیارات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے عوام کو معیاری اور محفوظ طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔








