"ویکسینیشن مہم میں لاپرواہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔” — ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی
لاپرواہی اور غفلت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی نے کہا ہے کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ،کسی بھی ویکسینیٹر کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ویکسینیٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کےروز زیر صدارت EPI کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں لسبیلہ کے تمام ویکسینیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ویکسینیٹرز کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور شہریوں کے ساتھ رابطہ مہم بڑھائیں اور روٹین ویکسینیشن کے حوالے سے عوام میں آگاہی دیں۔ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ہاشمی نے کہا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ،کسی بھی ویکسینیٹر کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ویکسینیٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر قمر رونجہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو روٹین کی ویکسین حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں تاکہ پھول جیسے بچے موذی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چائیے کہ وہ محکمہ صحت کی آنیوالی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔








