"ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیاری عوامی سہولیات کی فراہمی اور خصوصی افراد سمیت تمام شہریوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔”
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ خانیوال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، گورنمنٹ سپیش

مزید خبریں
خانیوال ۔ 09 جولائی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ خانیوال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت، ماڈل ریڑھی بازار اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت میں 105.66 ملین روپے کی لاگت سے جاری اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش کے منصوبے کا معائنہ کیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے سو فیصد فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 22 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہیں اعوان چوک پر 7.2 بلین روپے کی لاگت سے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل روڈ کے منصوبہ پر کام کی رفتار چیک کی اور واسا، نیسپاک سمیت متعلقہ اداروں کو منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے سٹی پارک کا بھی دورہ کیا، اپ گریڈیشن پلان کا جائزہ لیا، ڈیوائیڈر پر پودا لگایا اور پی ایچ اے کے ورکرز سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر زمین بارش کے پانی کے ذخیرے، نکاسی آب، روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی اور شہری خوبصورتی کے متعدد منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ پارکوں کی حالت بہتر بنا کر شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں








