بنوں پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔
بنوں،اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 17 جولائی (اے پی پی):بنوں پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔
ترجمان بنوں پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل راشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم اللہ حسین کو وقوعہ کے صرف ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا ۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہر صورت جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔








