بنوں، 20 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

تھانہ صدر بنوں پولیس نے ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ایس ایچ او یاسین کمال خان نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کی۔

پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):تھانہ صدر بنوں پولیس نے ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ایس ایچ او یاسین کمال خان نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کی۔

کارروائی کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 4 کلاشنکوف، 1 کالاکوف، 1 ایم فور رائفل اور 2 پستول برآمد کر لیے۔پولیس نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جامع چیکنگ بھی کی۔ بنوں پولیس امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیےکارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں