بنگلہ دیش، جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

143

ڈھاکہ۔28اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش میں سابق حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت نے باضابطہ طور پر بنگلہ دیش جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ اسلامی چھاترا شبر کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

اس فیصلے سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن میں بدھ کو باضابطہ طور پر شائع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عوامی لیگ کی سابق ​​حکومت نے اسی سال یکم اگست کو جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی تھی اور اس وقت کی وزارت داخلہ کے پبلک سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے اس حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ1971 میں جنگ آزادی کے دوران ہونے والی نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لئے بین الاقوامی کرائمز ٹریبونل کی طرف سے سنائے گئے متعدد مقدمات کے فیصلوں کے مطابق ان جرائم کی ذمہ دار اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہی