لاہور۔7فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے اعلی سطحی وفد نے ہفتہ کے روز ریلوے ورکشاپ ڈویژن کا دورہ کیا،جس میں نامزد D-8 کمشنر برائے بنگلہ دیش فرہاد الاسلام اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان شامل تھے۔ریلوے ہیڈکوارٹرز اور ورکشاپ ڈویژن کے اعلی افسران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر چیف مکینیکل انجینئر (کیریج اینڈ ویگنز) محمد ناصر خلیلی نے وفد کو پاکستان ریلویز …
بنگلہ دیشی اعلی سطحی وفد کا ریلوے ورکشاپ ڈویژن کا دورہ، مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
لاہور۔7فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے اعلی سطحی وفد نے ہفتہ کے روز ریلوے ورکشاپ ڈویژن کا دورہ کیا،جس میں نامزد D-8 کمشنر برائے بنگلہ دیش فرہاد الاسلام اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان شامل تھے۔ریلوے ہیڈکوارٹرز اور ورکشاپ ڈویژن کے اعلی افسران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر چیف مکینیکل انجینئر (کیریج اینڈ ویگنز) محمد ناصر خلیلی نے وفد کو پاکستان ریلویز کی ورکشاپس کی مجموعی کارکردگی، تکنیکی صلاحیتوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو ورکشاپس کی عملی سرگرمیوں پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
محمد ناصر خلیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بنگلہ دیش مشترکہ تاریخ، ثقافت و ورثے کے حامل برادر ممالک اور دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی و صنعتی تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے ریلوے کے شعبے میں مہارت کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر فرہاد الاسلام اور محمد ناصر خلیلی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
بعد ازاں معزز مہمانوں کو مغلپورہ لوکو شاپ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا، جہاں انہیں لوکوموٹیوز کی مرمت، دیکھ بھال اور تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا۔بنگلہ دیشی وفد نے دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے پاکستان ریلویز کی تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کا عملی مظہر قرار دیا۔








