بنگلہ دیش ، ٹرک حادثے میں 15 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بنگلہ دیش میں سریا لے جانے والے ٹرک کو حادثے کے نتیجہ میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ۔

ڈھاکہ ۔25مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش میں سریا لے جانے والے ٹرک کو حادثے کے نتیجہ میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ۔ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی ضلع تانگیل میں پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب سریے سے لداٹرک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گرا۔تانگیل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد شمس العالم سرکار نے بتایا کہ سریا لے کر ملک کے شمالی علاقے کی طرف جانے والے ٹرک کے ڈرائیور نے عید الاضحیٰ کے لیے گھر جانے والے متعدد افراد کو راستے میں مختلف مقامات سے ٹرک پر سوار کر لیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر لو گ حادثے کے دوران سریے کے نیچے دب گئے۔