بنگلہ دیش ، گیس سلنڈر وں میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے اشولیا میں گیس سلنڈروں کے دھماکے سے آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے

ڈھاکہ ۔21ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے اشولیا میں گیس سلنڈروں کے دھماکے سے آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک فیکٹری کے احاطے میں کھڑی کئی مال بردار گاڑیوں میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب گیس سلنڈر ایک گاڑی سے اتارے جا رہے تھے۔حکام کے مطابق 5 لاشیں مال بردار گاڑیوں سے برآمد ہوئیں جبکہ ایک شخص قریبی دکان میں دم توڑ گیا۔ ابتدائی طور پر 14 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک بعد میں چل بسا۔حکام نے بتایا کہ آگ پرقابو پا لیا گیا ہے ۔