بنگلہ دیش الیکشن کمیشن 2 مارچ کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کرے گا

135

ڈھاکہ ۔2دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش الیکشن کمیشن 2 مارچ کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کرے گا۔ڈھاکی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ڈھاکہ کے اگرگاؤں میں واقع نربچن بھون میں پیر کو نو تشکیل شدہ الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد بتائی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین کی زیر صدارت اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوا۔

اجلاس میں چار دیگر الیکشن کمشنرز محمد انوار الاسلام سرکار، عبدالرحمن مسعود، تہمیدہ احمد اور ابوالفضل محمد ثناء اللہ نے شرکت کی۔ اس سے قبل حکومت نے سرچ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر سابق سیکرٹری اے ایم ایم محمد ناصر الدین کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا اور ان کے ساتھ چار دیگر کمشنرزکا تقرر کیا گیا۔