بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعرات کو )بیر سریشتھو فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان سٹیڈیم،چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔22اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعرات کو )بیر سریشتھو فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان سٹیڈیم،چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 26 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 6 وکٹوں سے شکست دی بلکہ جاندار کم بیک کرتے ہوئے سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیش کو مہدی حسن مرزا لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ 23 اپریل کو چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 27 اپریل کو دوسرا میچ 29 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی کو کھیلا جائے گا۔








