بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 2 مئی کو کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 2 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ڈھاکہ۔30اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 2 مئی کو کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیش ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی،تین ون ڈے میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو بنگلہ دیش کی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے اور دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیش کو لٹن داس لیڈ کریں گے۔تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔