بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا

53
بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا
بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا

ڈھاکہ۔15فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش ستمبر تا اکتوبر 2021میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ستمبر تا اکتوبر 2021 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول تین ٹی -20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم اکتوبر میں بنگلہ دیش پہنچے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لئے کینگروز سے پہلے بنگلہ دیش پہنچے گی ۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے باعث آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بالترتیب ملتوی کردی تھی اور یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کی میزبانی بنگلہ دیش کریگا ۔ ان دونوں ٹیموں کے خلاف ملتوی ٹیسٹ سیریز کے آگے بڑھنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ انگلینڈ بھی آسٹریلیا سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے ملک کا دورہ کرے گا۔نظام الدین چوہدری نے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ اگست سے ستمبر میں ہوگا ۔