بنگلہ دیش سول سروس کے اعلیٰ سطحی وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بنگلہ دیش سول سروس کے اعلیٰ سطحی وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی ) کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آفات سے نمٹنے، سرچ اینڈ ریسکیو اور صلاحیت سازی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش سول سروس کے اعلیٰ سطحی وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی ) کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آفات سے نمٹنے، سرچ اینڈ ریسکیو اور صلاحیت سازی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔بدھ کو این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے نے وفد کو جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم، ارلی وارننگ سسٹمز اور پیشگی اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے علاقائی تعاون اور تجربات کے تبادلہ کی اہمیت پر زور دیا۔

این ای او سی کی صلاحیتوں، پیشگی انتباہی نظام اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آفات سے نمٹنے، سرچ اینڈ ریسکیو اور صلاحیت سازی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وفد کو2026کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش خطرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دونوں ممالک نے علاقائی خطرات کی تشخیص اور تدارک اور گلوبل ڈیزاسٹر ریسورس نیٹ ورک کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔