"ڈی پی او لیہ کی کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 39 پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اقدامات کیے گئے۔”
شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او
مظفرگڑھ۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈی پی او لیہ کی کھلی کچہریاں، عوامی شکایات کا انبار، 39 پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں کی گئیں ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے تھانہ فتح پور کے مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے۔ ڈی پی او نے شکایات سن کر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ شہریوں کو میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب محکمانہ احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ڈی پی او لیہ نے مختلف بے ضابطگیوں پر 39 پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی۔ پرسنل اسٹاف آفیسر اصغر اور دیگر سب انسپکٹر ، و کانسٹیبلز کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ ایک اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں غفلت، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔








