ڈی پی او اٹک کا شہر بھر کا دورہ، سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

"ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن 2026 اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں شہر بھر کا دورہ کر کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔”

اٹک۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا آزاد جموں و کشمیر الیکشن 2026 اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلہ میں شہر بھر کا دورہ، سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن 2026 اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلہ میں شہر بھر کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈی پی او اٹک نے مختلف پولنگ اسٹیشنز، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فول پروف سیکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور دیگر پولیس ٹیمیں ضلع بھر میں مسلسل گشت کر رہی ہیں جبکہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ الیکشن کے پرامن انعقاد اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے اختتام تک مکمل الرٹ رہتے ہوئے ذمہ داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں