ڈھاکہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا الیکشن کمیشن آئندہ قومی انتخابات کی تاریخ دسمبر کے پہلے ہفتے تک جاری کر سکتا ہے۔شنہوا کے مطابق چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفيقُ الحق عالم نے یہ اطلاع ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد دی، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر محمد یونس نےکی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں …
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تاریخ دسمبر کے پہلے ہفتے تک متوقع

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا الیکشن کمیشن آئندہ قومی انتخابات کی تاریخ دسمبر کے پہلے ہفتے تک جاری کر سکتا ہے۔شنہوا کے مطابق چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفيقُ الحق عالم نے یہ اطلاع ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد دی، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر محمد یونس نےکی۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق چار اہم امور پر غور کیا گیا، جن میں افسران کی تعیناتی، تربیتی منصوبہ، سکیورٹی انتظامات، اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کی حکمت عملی شامل ہیں۔چیف ایڈوائزر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ تمام ضروری انتظامات 15 نومبر تک مکمل کر لیے جائیں تاکہ مقررہ وقت میں انتخابی عمل کا شیڈول جاری کیا جا سکے۔
واضح رہے محمد یونس نے رواں سال اگست میں اعلان کیا تھا کہ ملک کے 13ویں عام انتخابات فروری 2026 میں، رمضان سے قبل منعقد کیے جائیں گے۔ یہ انتخابات اس وقت کی اہم سیاسی تبدیلی کے بعد ہونے جا رہے ہیں، جب گزشتہ سال ایک عوامی تحریک کے نتیجے میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔
معروف ماہرِ اقتصادیات محمد یونس نے 8 اگست 2024 کو عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھایا تھا، اور ان کی قیادت میں بنگلہ دیش سیاسی استحکام اور شفاف انتخابات کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔








