بنگلہ دیش میں عوامی انصاف کی فتح، مودی کی ریاستی سرپرستی میں علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش میں عوامی انصاف کی فتح کے بعد مودی کی ریاستی سرپرستی میں علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش سے نکالے جانے کے بعد اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ گزین ہے،شیخ حسینہ نے مودی کی طرز پر بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔ …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش میں عوامی انصاف کی فتح کے بعد مودی کی ریاستی سرپرستی میں علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش سے نکالے جانے کے بعد اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ گزین ہے،شیخ حسینہ نے مودی کی طرز پر بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب قرار دے دیا،بنگلہ دیش نے بھارت سے سنگین جرائم کی مرتکب شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کو حوالے کرے ، بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بھی بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے ، مجرمان کو پناہ دینا انصاف کی بے توقیری ہے ، بنگلہ دیشی عدالت نے ایک اور کیس میں شیخ حسینہ واجد کو تاحیات قید کی سزا سنائی ،بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کے 3رکنی بینچ نے حسینہ واجد کیخلاف فیصلہ سنایا ،بنگلہ دیشی سابق وزیرداخلہ اسد الزماں کمال او ، سابق آئی جی چودھری عبداللہ المامون بھی مجرم قرار پائے ہیں۔

بنگلہ دیشی عدالت نے فیصلے میں کہاکہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مظاہرین پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرایا ، شیخ حسینہ واجد نے طلبا کے مطالبات سننے کے بجائے فسادات کو ہوا دی ، شیخ حسینہ واجد نے طلبا کی تحریک کو طاقت سے دبانے کیلئے توہین آمیز اقدامات کیے۔عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے مطابق 2024 کی تحریک کے دوران تقریباً 1,400 افراد مارے گئے تھے۔

الجزیرہ نے بھارتی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کسی صورت میں حسینہ واجد کو واپس نہیں کرے گا۔ بنگلہ دیش بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا بھارت بنگلہ دیش کے مطالبے پر سزائے موت کی مجرم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا یا نہیں کریگا؟قابض مودی کا بنگلہ دیش میں مظالم کی مرتکب شیخ حسینہ کو پناہ دینا آمریت کی حمایت کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں