اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سیکٹورل ڈیلیگیشنز ٹو بنگلہ دیش‘‘ میں شرکت کے لئے 14 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش بنگلہ دیش میں 21 اپریل سے 23 مئی تک جاری رہے گی جس میں …
بنگلہ دیش میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 14 مارچ تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سیکٹورل ڈیلیگیشنز ٹو بنگلہ دیش‘‘ میں شرکت کے لئے 14 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش بنگلہ دیش میں 21 اپریل سے 23 مئی تک جاری رہے گی جس میں کھیلوں کا سامان ، ہوم اپلائینسسز ، موبائل فونز، آلات موسیقی، فارماسیوٹیکل، کٹلری اور آلات جراحی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔







