بنگلہ دیش میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ

ڈھاکہ ۔ 26 جون(اے پی پی) بنگلہ دیش میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلسل چھٹے کاروباری سیشن میں چائے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشی چائے کی اوسط قیمت 248.26 ٹکہ یا 2.7 ڈالر فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ نیلامی میں یہ شرح 245.04 ٹکہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ چٹاگانگ …

ڈھاکہ ۔ 26 جون(اے پی پی) بنگلہ دیش میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلسل چھٹے کاروباری سیشن میں چائے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشی چائے کی اوسط قیمت 248.26 ٹکہ یا 2.7 ڈالر فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ نیلامی میں یہ شرح 245.04 ٹکہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار نیلامی میں مجموعی طور پر 1.87 ملین کلوگرام چائے فروخت کےلئے پیش کی گئی جن میں سے 3.4 فیصد چائے فروخت نہ ہوسکی۔ گزشتہ نیلامی میں 1.65 ملین ٹن چائے فروخت کی گئی تھی۔

Leave a Reply