اکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں دل کے مریضوں کے لیے جدید معیار کی اپالو- 300 ایکو مشین فراہم کر دی گئی ہے تا کہ مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔
شعبہ کارڈیالوجی میں جدید ترین ایکو مشین اپالو- 300 کی فراہمی صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار ثابت ہو گی، ارم حامد حمید

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 06 جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں دل کے مریضوں کے لیے جدید معیار کی اپالو- 300 ایکو مشین فراہم کر دی گئی ہے تا کہ مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے شعبہ کارڈیالوجی میں جدید ترین ایکو مشین اپالو- 300 کی فراہمی صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار ثابت ہو گی جس سے دل کے مریضوں کو اپنے ہی شہر میں علاج کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ ارم حامد حمید نے کہا کہ اس جدید مشین کی تنصیب سے دل کے امراض کی تشخیص اور علاج کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایکو- 300 مشین جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو دل کے مختلف امراض کی تشخیص کو نہ صرف زیادہ درست بلکہ تیز رفتار اور مؤثر بنائے گی۔ اس سہولت کے باعث مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنےمیں مزید آسانی ہوگی۔انہوں نے جدید مشین کی فراہمی پر شعبہ کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز، پیراء میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس اقدام پر پرنسپل سرگودھامیڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹروارث فاروقہ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہناتھاکہ ہسپتال انتظامیہ کی مسلسل کاوشوں اوربہترین انتظامی حکمتِ عملی کےنتیجےمیں جدید طبی سہولیات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہسپتالوں میں طبی شعبوں کی بہتری، جدید آلات کی فراہمی اور مریض دوست اقدامات کو فروغ مل رہا ہے جس سے نہ صرف سرگودھا بلکہ خوشاب، میانوالی، بھکر اور گردونواح کے اضلاع سے آنے والے مریض بھی فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی جدید طبی آلات اور سہولیات کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جس سے عوام کو اپنے شہر میں عالمی معیار کی طبی خدمات میسر آ سکیں گی۔







