وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتے کے روز سول ہسپتال میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر کے والد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کے والد سےٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتے کے روز سول ہسپتال میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر کے والد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،
متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی خیریت دریافت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے مطابق متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، حکومت علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی بلوچستان نے واقعہ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔







