چٹوگرام۔7مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، بنگلہ دیش کے 166 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی، توحید ہریدوئے کو 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ …
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری

مزید خبریں
چٹوگرام۔7مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، بنگلہ دیش کے 166 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی، توحید ہریدوئے کو 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
منگل کو چٹوگرام میں کھیلے گئے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں میزبان بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، ٹاپ آرڈر بیٹرز کی ناقص پرفارمنس کے بعد مڈل آرڈر بیٹرز توحید ہریدوئے اور جاکر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو اچھے ٹوٹل تک پہنچا دیا، توحید نے 38 بالوں پر 57 اور جاکر علی نے 34 بالوں پر 44 رنز بنائے۔
زمبابوین فاسٹ بائولر بلیسنگ موزاربانی نے 14 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، فراز اکرم اور سکندر رضا ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی، اوپنر تادیوناشے مارومانی 31 رنز اور جوناتھن کیمبل 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ فراز اکرم 19 بالوں پر 34 رنز کی اننگز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ زمبابوے کے محمد سیف الدین نے 3، رشاد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تنویر اسلام، تسکین احمد، تنزیم حسن اور محمود اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ توحید ہریدوئے کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔








