بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی،میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری

ڈھاکہ۔20جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ بنگال ٹائیگرز نے 111 رنز کا آسان ہدف سولہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پرویز حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 56 رنز بنائے، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ …

ڈھاکہ۔20جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ بنگال ٹائیگرز نے 111 رنز کا آسان ہدف سولہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پرویز حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 56 رنز بنائے، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

اتوار کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ میں نظر آئی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فخر زمان نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔ عباس آفریدی نے 23 اور خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں صائم ایوب 6، محمد حارث 4، کپتان آغا سلمان 3، حسن نواز صفر، محمد نواز 3، فہیم اشرف 5 اور ڈیبیو کرنے والے سلمان مرزا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین اور مستفیض الرحمن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پرویز حسین نے جارحانہ بیٹنگ کا کرتے ہوئے ناقابل شکست 56 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ توحید ہردوئی 36 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 22 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔