بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، گیل کی دھواں دار بیٹنگ، رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا

ڈھاکہ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا، ڈائنامائٹس کی ٹیم 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 139 رنز رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، پریرا نے آخری دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ شکیب …

ڈھاکہ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا، ڈائنامائٹس کی ٹیم 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 139 رنز رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، پریرا نے آخری دو گیندوں پر مسلسل دو وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ شکیب الحسن کی محنت رائیگاں گئی، انہوں نے 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھیں، گیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 142 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کرس گیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، برینڈن میک کولم 6 رنز بنا سکے، شکیب الحسن نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آفریدی نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 139 رنز بنا کر ہمت ہار گئی

Leave a Reply