بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جمعرات کو مزید دو میچزکا فیصلہ ہو گا

152
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جمعرات کو مزید دو میچزکا فیصلہ ہو گا

ڈھاکہ ۔8جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ڈھاکہ کیپٹلز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل (جمعرات) کو میگا ایونٹ کے 13ویں میچ میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،فارچیون باریشال کی ٹیم کو تمیم اقبال لیڈ کریں گی اور رنگپور رائیڈرزکی نورالحسن لیڈ کریں گے۔

اسی روز ٹورنامنٹ کا 14واں میچ ڈھاکہ کیپٹلز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ڈھاکہ کیپٹلز ٹیم کی قیادت تھیسارا پریرا کریں گے جبکہ چٹاگانگ کنگز کی قیادت محمد متھن کریں گے ۔بی پی ایل کے دونوں میچز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائےگا۔