ڈھاکہ۔1دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کی نیلامی میں اوپنر محمد نائم سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق چٹاگانگ رائلز نے محمد نائم کو1 کروڑ ٹکا (تقریباً 88 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد میں اپنی ٹیم کے لئے خریدا ہے ۔ محمد نائم گزشتہ سیزن میں 511 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے …
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تاریخی نیلامی، مقامی سٹارز کی ریکارڈ بولیاں،محمد نائم سب سے مہنگےکھلاڑی رہے

مزید خبریں
ڈھاکہ۔1دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کی نیلامی میں اوپنر محمد نائم سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق چٹاگانگ رائلز نے محمد نائم کو1 کروڑ ٹکا (تقریباً 88 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد میں اپنی ٹیم کے لئے خریدا ہے ۔ محمد نائم گزشتہ سیزن میں 511 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے تھے۔
رنگپور رائیڈرز نے بھی جارح مزاج بلے باز توحید ہریدوئے کو (73,600 امریکی ڈالر)اور وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس (56,000 امریکی ڈالر) کو بڑی رقم میں خریدا، جس سے ابتدائی گھنٹوں ہی میں بولی کا ماحول گرم ہوگیا۔ابتدائی مرحلے میں تجربہ کار کھلاڑیوں مشفیق الرحیم اور محمود اللہ کے لیے کوئی بولی سامنے نہیں آئی، تاہم بی سی بی ڈائریکٹر اور رنگپور کے چیف ایگزیکٹیو اشتیاق صادق کی درخواست پر دونوں کو دوبارہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں رنگپور نے محمود اللہ جبکہ راجشاہی واریرز نے مشفیق الرحیم کو ان کی بنیادی قیمت 35 لاکھ ٹکا (28 ہزار امریکی ڈالر) میں حاصل کر لیا۔
غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے مہنگے دسون شاناکا رہے، جنہیں ڈھاکا کپیٹلز نے 55 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ اینجیلو میتھیوز اور نروشن ڈک ویلا اپنی کیٹیگری اے کی بنیادی قیمت، یعنی 35 ہزار امریکی ڈالر میں بالترتیب چٹاگانگ رائلز اور سلہٹ ٹائٹنز کے حصہ بنے۔ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں حبیب الرحمان سوہان، جنہوں نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی، کو نواکھلی ایکسپریس نے 40 ہزار امریکی ڈالر میں اپنے سکواڈ میں شامل کیا۔بی پی ایل کی 12سال بعد پہلی باقاعدہ نیلامی تھی۔
افتتاحی سیزن 2012 کے بعد تمام ایڈیشن ڈرافٹنگ کے ذریعے منعقد کیے گئے تھے۔ اس بار نیلامی ہال میں کھلاڑی بھی شریک تھے، جن میں نور الحسن، نجم الحسین شانتو اور مہدی حسن مررزا شامل تھے۔ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی،جن میں ڈھاکا کپیٹلز، رنگپور رائیڈرز، راجشاہی واریرز، نوکھالی ایکسپریس، سلہٹ ٹائٹنز اور چٹاگانگ رائلزشام ہیں۔ بی پی ایل 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔








