بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا نیشنل کرکٹ لیگ میں کوکابورا گیند استعمال کرنے کا فیصلہ

ڈھاکا ۔16اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والی نیشنل کرکٹ لیگ (این سی ایل)کے ابتدائی دو راؤنڈز میں کوکابورا گیند استعمال کی جائے گی جبکہ باقی راؤنڈز میں حسب روایت ڈیوک گیند سے میچز کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی ٹیسٹ سیریز خصوصاً آئرلینڈ کے خلاف بہتر تیاری کا موقع …

ڈھاکا ۔16اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والی نیشنل کرکٹ لیگ (این سی ایل)کے ابتدائی دو راؤنڈز میں کوکابورا گیند استعمال کی جائے گی جبکہ باقی راؤنڈز میں حسب روایت ڈیوک گیند سے میچز کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی ٹیسٹ سیریز خصوصاً آئرلینڈ کے خلاف بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی سفارش پر تکنیکی کمیٹی نے اس تبدیلی کی منظوری دی۔بی سی بی کے مطابق ابتدائی دو راؤنڈز میں کوکابورا گیند کا استعمال کھلاڑیوں کو اس گیند کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا موقع دے گا، جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر منتقلی میں آسانی ہوگی۔بنگلہ دیش آئندہ ماہ میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گا، جہاں کوکابورا گیند استعمال ہو گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 نومبر کو سلہٹ میں شروع ہو گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 نومبر کو میرپور میں ہوگا۔ادھر بی سی بی نے نیشنل کرکٹ لیگ کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے میمن سنگھ ڈویژن کو پہلی مرتبہ این سی ایل میں شامل کر لیا ہے۔یہ فیصلہ بی سی بی کی 9 اگست کو ہونے والی 20ویں بورڈ میٹنگ میں کیا گیا،

جس کے بعد ڈھاکہ میٹرو کی ٹیم کو رواں سیزن سے باہر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ تین سال سے این سی ایل میں ڈیوک گیند استعمال ہو رہی تھی تاکہ فاسٹ باؤلنگ کو فروغ دیا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ بی سی بی نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بار این سی ایل میں میمن سنگھ ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈھاکہ میٹرو کی ٹیم اس بار نہیں کھیلے گی۔این سی ایل کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا اور یہ بنگلہ دیش کا سب سے پرانا فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔

مزید خبریں