21.9 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بائولنگ ایکشن...

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بائولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

- Advertisement -

ڈھاکہ۔20مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش کے مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بائولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ 37 سالہ شکیب الحسن دو بار ٹیسٹ میں فیل ہو چکے تھے تاہم تازہ ترین نتائج کے مطابق بنگلہ دیشی آل رائونڈ نے اپنا بائولنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔

یہ خبر شکیب الحسن کے لئے راحت کا باعث ہے۔ بائولنگ ایکشن درست نہ ہونے کے باعث شکیب الحسن کو بنگلہ دیش کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ سلیکٹرز انہیں ماہر بلے باز کے طور پر نہیں لینا چاہتے تھے۔ باؤلنگ کے لئے معطل ہونے کا مطلب یہ تھا کہ آل راؤنڈر آئی سی سی ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکتے تھے ۔ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو بین الاقوامی کرکٹ میں الوداعی ٹورنامنٹ کے طور پر رکھا تھا۔

- Advertisement -

خوش قسمتی سےشکیب کے لئے تیسری باربائولنگ ایکشن درست ثابت ہوا اور انہوں نے انگلینڈ میں اپنا تازہ ترین باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرلیا ۔ شکیب الحسن نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دوبارہ بولنگ کے لئے کلیئر ہو گیا ہوں۔شکیب کا باؤلنگ ایکشن پہلی بار ستمبر 2024 میں سمرسیٹ کے خلاف سرے کے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران جانچ کی زد میں آیا۔

اس کے بعد، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے ان کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آزادانہ جانچ کے بعد انہیں معطل کر دیا تھا۔شکیب الحسن نے اس کے بعد دو الگ الگ ٹیسٹ دیئے تھے ، پہلے انگلینڈ میں اور پھر انڈیا میں دونوں کوششوں میں ناکام رہے، جس کے بعد انھیں بولنگ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574623

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں