بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفدکاایس ای سی پی ہیڈکوارٹرکا دورہ، باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر پیش رفت برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ رابطے قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے ریگولیٹرز کے درمیان باہمی تعاون، علم کے تبادلے اور مستقبل میں باقاعدہ رابطے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وفد کی قیادت بنگلہ دیش وزارت خزانہ کے خصوصی معاون (سٹیٹ منسٹر) ڈاکٹر انیس الزمان چوہدری …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے ریگولیٹرز کے درمیان باہمی تعاون، علم کے تبادلے اور مستقبل میں باقاعدہ رابطے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وفد کی قیادت بنگلہ دیش وزارت خزانہ کے خصوصی معاون (سٹیٹ منسٹر) ڈاکٹر انیس الزمان چوہدری نے کی جبکہ وفد میں پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی شامل تھے۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید، کمشنر عبدالرحمن وڑائچ اور دیگر سینئر انتظامیہ کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔تبادلہ خیال کا محور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ریگولیٹری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر رہا۔ دونوں فریقین نے علم کے تبادلے اور مضبوط و لچکدار فنانشل سسٹم کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ مہارت سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر پیش رفت برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ رابطے قائم کرنے پر اتفاق کیا جس سے دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں معاونت ملے گی۔ایس ای سی پی کی ٹیم نے پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے، مارکیٹ کی شفافیت کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے حالیہ ریگولیٹری اصلاحات کا جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر چوہدری نے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہا اور فنانشل سیکٹر کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کو دہرایا۔ یہ ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو گہرا کرنے کے باہمی عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔