بنی پولیس کی کارروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ گرفتار

89
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔ 22 مارچ (اے پی پی):بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان سے مسروقہ رقم 02 لاکھ 75ہزار روپے،چوری شدہ03 ڈرل مشین،06گرینڈر اور06 پائپ کٹر برآمدکرلیے۔ پولیس کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیضان عرف فیضی،نور اور محسن شامل ہیں،

ملزمان سے مسروقہ رقم 02 لاکھ 75ہزار روپے،چوری شدہ03 ڈرل مشین،06گرینڈر اور06 پائپ کٹر برآمدہوئے۔ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادالوئی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔