لا پاز ۔09 دسمبر(اے پی پی)بولیویا میں 2 منی بسوں کے تصادم سے کم از کم 17افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ دارالحکومت لا پاز اور اچاکچی قصبے کے درمیان پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 9 مرد، 7 خواتین اور ایک چار سالہ بچہ شامل ہے۔زخمیوں کو …
بولیویا میں سڑک حادثے میں 17 افراد ہلاک،10 زخمی

مزید خبریں
لا پاز ۔09 دسمبر(اے پی پی)بولیویا میں 2 منی بسوں کے تصادم سے کم از کم 17افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ دارالحکومت لا پاز اور اچاکچی قصبے کے درمیان پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 9 مرد، 7 خواتین اور ایک چار سالہ بچہ شامل ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔








