پیرمحل۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کا اصل میٹر غائب کرکے بوگس میٹر لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے دوافراد پکڑے گئے ۔نجی کوریئر کمپنی کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ۔
چک نمبر319گ ب کے رہائشی کاشف لطیف ولد محمد لطیف نے نے واپڈا کا اصل بجلی میٹر غائب کرکے بوگس میٹر لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے محمد عمران ایس ڈی او واپڈا نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر لگایا گیا بجلی میٹر قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
ساجد بشیر ایس ڈی اوواپڈا نے چک نمبر763گ ب سے محمد عارف ولد غلام محمد کو واپڈا کی تار سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا ۔