بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

117
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

بٹگرام ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بٹگرام کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے فیلڈ میں موجود ٹیموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ۔