بٹگرام، تفتیشی پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک روزہ ورکشاپ

158
batgram

بٹگرام ۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام سعید اختر خان، میاں شاہد الرحمان ڈی پی پی، ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے جملہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام ، پراسیکیوشن افسران نے ورکشاپ کے شرکاکو معیاری تفتیش، اعتماد بڑھانے، شواہد کی فراہمی کا طریقہ کار، بغیر کسی ہچکچاہٹ کے عدالتوں کے سامنے بیانات، ملزم وکیل کے سوال کا جواب کیسے دیں اور ان کے درمیان بڑے تضاد سے کیسے بچیں ، کراس معائنے کے دوران سرکاری گواہوں کے بیانات سے متعلق اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

ورکشاپ منعقد کروانے پر ڈی پی پی نے ضلعی پولیس سربراہ اور ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی ورکشاپ سے پولیس اور پراسیکیوشن برانچ کے درمیان کوارڈینیشن مضبوط ہو گا ۔