بٹگرام میں جاری جشن آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ چھپر گرام سینئر نے اپنے نام کر لیا

141

بٹگرام۔ 15 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بٹگرام کی جانب سے جشن آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ بٹگرام کے 12 فٹ بال کلبوں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل چھپر گرام جونیئر اور چھپر گرام سینئر کے مابین کھیلا گیا جو چھپرگرام سینئر کی ٹیم نے جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ضیاءالرحمن تھے جنہوں نے بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں، ونر اور رنر ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ آخر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اکرم خان نے مہمانان خصوصی کو شیلڈز پیش کی۔