بٹگرام پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں دنداسہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

104
بٹگرام پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں دنداسہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

بٹگرام۔ 24 دسمبر (اے پی پی):بٹگرام پولیس نے بڑی مقدار میں دنداسہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنہ محمود علی شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکبر سکنہ گنگوال سے 14 بنڈل دنداسہ برآمد کر لیا۔

پولیس نے دنداسے کو قبضہ میں لے کر جرمانے اور ضبطگی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔