اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے وفاقی دارالحکومت کی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اسلام آباد کیپیل ٹیریٹری چائلڈ پروٹیکشن بل 2017ءکا مسودہ تیار کیا ہے، اس کے علاوہ جوینائل جسٹس سسٹم بل 2017ءکا مسودہ بھی قومی اور صوبائی متعلقین کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو قانونی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ منگل کو وزارت …
بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئےچائلڈ پروٹیکشن بل 2017ءکا مسودہ تیار،
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے وفاقی دارالحکومت کی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اسلام آباد کیپیل ٹیریٹری چائلڈ پروٹیکشن بل 2017ءکا مسودہ تیار کیا ہے، اس کے علاوہ جوینائل جسٹس سسٹم بل 2017ءکا مسودہ بھی قومی اور صوبائی متعلقین کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو قانونی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ منگل کو وزارت انسانی حقوق کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان اپنی بقا، تحفظ، ترقی اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں بچوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے، خواتین کی سمگلنگ اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام پر سارک کنونشن کا حصہ ہے۔








