بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں اپریل کے دوران 4.14 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔14 جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 4.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران فوڈ ‘ بیوریجز اور تمباکو سیکٹر کی شرح نمو میں 14.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوڈ سیکٹر کی صنعتوں کی کارکردگی میں 14 فیصد …

اسلام آباد ۔14 جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 4.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران فوڈ ‘ بیوریجز اور تمباکو سیکٹر کی شرح نمو میں 14.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوڈ سیکٹر کی صنعتوں کی کارکردگی میں 14 فیصد سے زائد کے اضافہ سے ایل ایس ایم کے شعبہ کی مجموعی کارکردگی 4 فیصد سے زائد تک بڑھ گئی۔ پی بی ایس کے مطابق اپریل 2018ءکے معدان آٹو سیکٹر کی شرح نمو میں 1.64 فیصد ‘ سیمنٹ سمیت نان میٹلک منرل پراڈکٹس کی شرح نمو میں 1.51 فیصد اور کوک اینڈ پٹرولیم کی مصنوعات کی شرح نمو میں 1.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اپریل 2018ءکے دوران گزشتہ مالی سال کے ماہ اپریل 2017ءکے مقابلہ میں آئرن اینڈ سٹیل کی صنعت کی کارکردگی میں 8.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں