تل ابیب ۔23اکتوبر (اے پی پی):ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے رپورٹ کیا کہ ملک کی شمالی اور جنوبی سرحدوں پر بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے 2لاکھ اسرائیلی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق 2لاکھ میں سے نصف کو کو جنوب اور شمال میں غزہ اور لبنان کی سرحدوں کے قریب 105 کمیونٹیز سے انخلا کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ نصف نے اپنی مرضی سے محاذ کے قریب علاقوں کو چھوڑ دیا تھا۔
یاد رہے کہ تازہ ترین اندازوں کے مطابق اسرائیل کی آبادی اس وقت تقریباً 9.7 ملین افراد پر مشتمل ہے۔